عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے میں مدد دے: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان
ممتاز پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کنٹرول لائن کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا۔وہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں سے ملے ۔ انہوں نے متاثرین کو عامر خان فاؤنڈیشن کی جانب سے امداد کا یقین دلایا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہاں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے میں مدد دے۔
عامر خان نے کنٹرول لائن کے دورے کا اہتمام کرنے پر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا بھی شکریہ ادا کیا۔