بیان حلفی پر پورا اترنا شہباز شریف کا کام ہے: شاہد خاقان
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے متعلق بیان حلفی پر پورا اترنا شہباز شریف کا کام ہے۔ نجی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کہ سے کوتاہی ہوئی ہے تو حکومت طلب کر کے جواب مانگ لے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف صحتیاب ہونے کے بعد واپس آئیں گے۔ علاج کرانا نوازشریف کا حق ہے اور کورونا کی وجہ سے علاج نہیں ہو سکا۔ ان کا ایک آپریشن امریکہ میں ہونا باقی ہے۔ سینیٹ میں قانون سازی کے متعلق سوال پرن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم بھی قومی سلامتی سمجھتے ہیں لیکن قومی سلامتی کا مسلہ صرف اپوزیشن کے لئے کیوں ہے۔ نیب بھی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے ۔ جب تک نیب ہے حکومت نہیں چل سکتی۔