راجن پور : رشتے کے تنازع پرفائرنگ سے4 افراد قتل
رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونےوالوں میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقے ٹھیڑی کالونی میں رشتے کے تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کو علاج کےلئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کے نوٹس پر پولیس حرکت میں آگئی اورچار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔