تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ7ستمبر کو کیا جائے گا:شفقت محمود
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ اگلے ماہ کی سات تاریخ کو باہمی اتفاق سے کیا جائے گا۔ وہ آج (جمعرات) اسلام آباد میں قومی کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ این سی او سی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو کورونا کے ضوابط پر عملدرآمد اور حتمی فیصلے سے پہلے تیار ہونے کو یقینی بنانا چاہیے۔ فورم نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایک حکمت عملی تشکیل دینے کا مشورہ دیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ادارےٹاپ اینڈ باٹم اپروچ کے تحت کھولے جائیں گے جس کی مد میں سکولوں سے پہلے یونیورسٹیاں کھولی جائیں گی۔