جہلم میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں، چوہدری فواد حسین
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جہلم میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر تمام متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ ہے.ابھی تک منگلاڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے۔ ڈیم سے پانی کا اخراج دولاکھ سے تین لاکھ کے درمیان پہنچنے کی صورت میں 150سے زیادہ دیہات کے لئے خطرہ ہو سکتاہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اس حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔