معمولی جرائم میں قید خواتین کو گھر کے قریب جیلوں میں رکھا جائے،وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معمولی جرائم میں قید خواتین کو گھر کے قریب جیلوں میں رکھا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اٹارنی جنرل سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے ہوتی ہے۔عمران خان نے جیلوں میں قید بے سہارا خواتین کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار کا نوٹس لیا تھا۔