شمالی وزیرستان:2 بھائیوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق،2زخمی
شمالی وزیرستان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے ایپی میں 2 بھائیوں کازمین کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔جمعرات کی صبح اسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کی زد میں آ کر 1 بھائی اس کے2 بیٹے اور 1 بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں دوسرے بھائی کی بیوی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو میر علی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔میر علی پولیس نے 4 افراد کے قتل کے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔