ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں، 182 نئے کیسز رپورٹ
ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6274 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 294638 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2193، سندھ میں 2388 اور خیبر پختونخوا میں 1249 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔