کراچی میں بارش کی وجہ سے تباہی کی صورتحال ہے: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے تباہی کی صورتحال ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملیر اور سکھن میں رہنے والے لوگ پھنس گئے ہیں، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقے کے لوگوں کو پناہ دینے کے لیے ملیر کے علاقوں میں اسکولوں کی عمارتیں خالی کرائی جائیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے متاثرہ لوگوں کی بحالی کا کام کرے۔