پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا،وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں سابق خارجہ سیکرٹریوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیگناہ اور نہتے کشمیریوں کو گذشتہ ایک سال کے دوران بدترین کرفیو کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکولر ہندوستان کے حامی بھی ہندوتوا پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر بے گناہ شہریوں کو اپنی داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کا نشانہ بناتے ہوئے مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔