کراچی بارشیں،چیئرمین پی پی کا تمام سیاسی جماعتوں پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے پر زور
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تمام اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سندھ خصوصاً کراچی میں بارشوں کے بعد، امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے دوسرے علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں نے پچھلے 100 سالوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔