طالبان داعش کے نیٹ ورک کی تحقیقات کریں، نیٹو کا طالبان ہنمائوں سےمطالبہ
نیٹو کے سفارت کار نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کے رہنمائوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کابل میں داعش کے نیٹ ورک کی تحقیقات کی جائیں۔ یہ مطالبہ نیٹو کے سفارت کار کی جانب سے گذشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر کیئے گئے 3 دھماکوں کے بعد سامنے آیا ہے۔نیٹو سفارت کار نے کہا کہ طالبان نے گذشتہ ہفتوں میں جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا جن میں داعش کے بندے بھی شامل تھے، افغانستان میں کنٹرول کے بعد سکیورٹی طالبان کی ذمہ داری ہے۔ غیر ملکی فورسز کا مقصد شہریوں اورسفارتی عملے کو ڈیڈلائن سے پہلے نکالنا ہے۔انہوں نے طالبان سے حکومتی قوانین اور ضابطہ اخلاق کے بارے میں اپنا موقف واضح کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔خوف اور پریشانی نے افغان شہریوں کو شدید ذہنی تنائومیں دھکیل دیا ہے۔