نائیجیریا میں مئی میں اغوا کئے گئے 136 طلبا کو رہا
نائیجیریا میں مئی میں اغوا کئے گئے 136 طلبا کو رہا کردیاگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طلبہ کے والدین نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بچوں کو رہا کر دیا گیا ۔سکول کی ہیڈ ماسٹر ابوبکر الحسن نے کہا کہ اغوا کاروں نے ٹیگینا کے سکول کے 136 طلبا کو رہا کردیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اغواکاروں نے جون میں 15 طلبا کو رہا کیا تھا جبکہ 6 طلبا قید کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔