وزیر اعظم سے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات, جاری منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو
وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات کرنے والوں میں میر خان محمد جمالی، صداقت علی عباسی اور وزیرِ توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک شامل تھے۔معاونِ خصوصی ملک عامر ڈوگر، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان میں پارٹی کی تنظیمِ نو اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میر خان محمد جمالی نے وزیرِ اعظم کو پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کیلئے ریکارڈ فنڈز کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ توانائی پنجاب نے وزیرِ اعظم کو صوبے میں توانائی کے مسائل کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم عمران خا ن سے اراکینِ پارلیمنٹ سینیٹر ذیشان خانزادہ، ارکان قومی اسمبلی گُل داد خان اور گُل ظفر خان نے بھی اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں انضمام شدہ اضلاع میں تعمیر و ترقی کے جاری منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔معاونِ خصوصی ملک عامر ڈوگر، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔