سب کو مل کر متاثرین سیلاب کی زندگیاں بچانے پر توجہ دینی چاہیے۔ شیری رحمان کاٹویٹ
وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سب کو مل کر متاثرین سیلاب کی زندگیاں بچانے پر توجہ دینی چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے لکھا کہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں، ہم سب کو ایک ہو کر متاثرین سیلاب کی زندگیاں بچانے پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو مناسب غذاء اور پناہ گاہیں فراہم کرنا ہوں گی، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے حکومتی ،فوجی ، ملکی اور مقامی رضاکار واہلکار سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا والے سیلاب کی اپیلیں چلا رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔