پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان اور وائس چانسلرلمزیونیورسٹی ارشاد احمدنے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت لمز یونیورسٹی،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ڈیٹا پر ریسرچ کرے گی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک مینجمنٹ، روڈ یوزر برتاو اور سمارٹ سٹی کے حوالے سے ریسرچ ہوگی۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ریسرچ بارے سیف سٹیز سٹاف کی ٹیکنیکل ٹریننگ بھی کروائے گی۔واضح رہے کہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے مابین معاہدہ ایک سال کیلئے طے پایا گیا۔