وزیرداخلہ پارٹی چئیرمین کی اجازت سے بے نظیرکے قاتلوں کوبے نقاب کریں گے۔ راجہ ریاض احمد
لاہورائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی اینٹی اسٹیبلشمنٹ جماعت ہے جو پہلے بھی ساشوں کا مقابلہ کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ پارٹی چئیرمین کی اجازت سے ہی بے نظیربھٹو کے قاتلوں کے نام سامنے لائیں گے۔ راجہ ریاض نے بتایا کہ وزیرداخلہ قاتلوں کے نام سامنے لانا چاہتے تھےمگربلاول بھٹو زرداری نے مزید چھان بین کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں اس اقدام سے روک دیا۔انہوں نے کہا کہ میوزک کے شوقین اور شریف برداران سے نفرت کرنے والے لوگ تحریک انصاف ميں جارہے ہیں ۔