رومانیہ میں برف سے تعمیرآئس ہوٹل عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
سردی سے لطف اندوز ہونے کیلئےدوہزار میٹر کے رقبے پر محیط اس منفرد ہو ٹل کی دیواروں کو ایک میڑ لمبی برف کی دوہزاراینٹوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔اس ہو ٹل کے کمروں کا درجہ حرارت دوڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ اس میں موجود فرنیچر کے ساتھ ساتھ کھڑکیاں اور دروازے بھی بر ف سے ہی بنائے گئے ہیں۔اس برفانی ہوٹل میں ایک رات کے قیام کا کرایہ چھ سو پچاس ڈالر ہے۔