پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کردیا۔ محسن حسن خان عبوری کوچ اور نوید اکرم چیمہ مینجر ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کوباؤلنگ اور اعجاز احمد کوفیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ محسن حسن خان ٹیم کے عبوری کوچ اور نوید اکرم چیمہ مینجر ہوں گے۔قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دبئی میں ٹیسٹ اورون ڈے سیریز کھیلے گی۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے مستقل کوچ کے عہدے کیلئے سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈیووٹمور سے مذاکرات جاری ہیں۔