ہالی ووڈ کی نئی فلم آفٹر شاکس کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
فلم کی کہانی دوہزار دس میں چلی میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں پر مبنی ہے۔ ہالی ووڈکے ہدایتکار نکولس لوپیز کی فلم آفٹر شاکس زلزلے کی تباہ کاریوں کی یاد تازہ کرتی ہے جس میں پانچ سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ فلم میں چلی کے شہریوں اور امریکی سیاحوں کے ایک گروپ کو زلزلے کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے نمٹتے دکھایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ایلی روتھ،اینڈریا اوسوارٹ اور نکولس مارٹینیز شامل ہیں۔