ایشیئن چیمپیئنز ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا.
دوحہ کے الریان اسٹیڈیم میں کھیلے گئےایونٹ کے آخری اور اہم میچ میں ملائشیا نےدفاعی چیمپئن بھارت کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست تو دیدی لیکن گول ڈیفرنس کی بنیاد پر فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا۔ ملائیشا کو فائنل میں جگہ بنانے کیلئے بھارت کو کم از کم چھ گول کے بڑے مارجن سے شکست دینا تھی، جس میں اسے کامیابی نہ مل سکی۔ اس سے پہلے گروپ میچ میں پاکستان نے جاپان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جاپان کو دفاعی حکمت عملی پر مجبور کردیا۔ پاکستان کو پہلے ہاف کے اختتام پر چار دو سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نےایک،ایک گول کیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔