حکومت کے لیے برداشت کرنے کا نیا پیمانہ قائم کردیا ہے ۔ نگران وزیر اعظم سب کی مشاورت سے لائیں گے، ملک میں مصر کی طرز کا انقلاب نہیں لانے دیں گے۔صدر آصف زرداری

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ آیندہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ شفاف انتخابات کے لیے ہم نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں برداشت کی سیاست کی نئی روایت قائم کی ہے کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔ میڈیا کو مکمل آزادی دی اور ایسے معیار قائم کیے جس پر آیندہ آنے والوں کو بھی چلنا ہوگا۔ میں تمام سیاسی قوتوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح آمر کو باہر نکالا اسی طرح شفاف انتخابات بھی کراؤں گا۔ صدر زرداری نے کہا کہ اصغر خان کیس نے سب واضح کردیا ہے کہ ماضی میں کس طرح ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا مگر ہم نے بدلہ نہیں لیا کیوں کہ ہمارا بدلہ تاریخ لے رہی ہے۔ ہم نے ملک میں خانہ جنگی کا راستہ روکا۔ عرب کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں واقعات رونما نہیں ہوئے۔ ہم مصر کی طرز کا انقلاب نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سنوارنا اور بہت سا کام کرنا ابھی باقی ہے۔ بلاول نے تعلیم مکمل کرلی ہے اور اب اس کی سیاسی تربیت کا آغاز ہوگیا ہے۔