کراچی: صنعتی علاقے سائٹ میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں اگلے ہفتے سوئی سدرن گیس کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ اور دوسرے مرحلے میں مزدوروں کو فارغ کرتے ہوئے صنعتوں کو تالے لگانےکی دھمکی دیدی.

سائیٹ کے صنعتی علاقے میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ،،، صنعتکاروں نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور حکومت کی خاموشی پر شدید احتجاج کیا ہے،،،سائٹ ایسوسی ایشن میں ہنگامی اجلاس کے دوران جنرل باڈی کے تمام اراکین نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کا گھیرائو کیا جائے گاجبکہ دوسرے مرحلے میں مزدوروں کو فارغ کرکے صنعتوں کو تالے لگانے کی دھمکی دیدی،،،سائیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین یونس بشیر کا کہنا تھا کہ جامع پالیسی اپنائے بغیر جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کا فائدہ نہیں ہوگا،،، صرف باتیں ہورہی ہیں لیکن عمل درآمد کہیں نظر نہیں آرہا،،، ان کا کہنا تھا اگر یہی روش رہی تو صنعتیں بیرون ممالک منتقل ہونگی جس کے نتیجے میں بیروزگاری اور دیگر بحران پیدا ہونگے