سبز چائے نہ صرف نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے بلکہ دانتوں کو مضبوط بھی کرتی ہے۔

ایک تحقیق میں تقریباً25 ہزار جاپانی مردوں اور خواتین پر ہونے والے تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا روزانہ ایک کپ پینے سے دانتوں کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں ایسے Antimicrobial Molecules موجود ہوتے ہیں جو دانتوں کے امراض سے 20فیصد زیادہ حفاظت کرکے مسوڑوں کو بھی صحت مند بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں