پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کاآخری میچ آج کھیلا جائیگا، آل راؤنڈر شاہدآفریدی بیٹی کے علالت کے باعث وطن واپس پہنچ گئے۔

گرین شرٹس اور آئی لینڈرز ون ڈے سیریز کےآخری میچ میں ایک بار پھر ابوظہبی کے میدان پر صف آرا ہورہے ہیں۔ پاکستانی وقت کےمطابق یہ میچ شام چاربجے شروع ہوگا۔ پاکستان یہ سیزیز پہلے ہی تین ایک سے اپنے نام کرچکا ہے۔ اس لئےتوقع کی جارہی ہے کہ آخری میچ میں نئے کھلاڑیوں کو چانس دیا جائے گا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہےکہ بیٹنگ اور باؤلنگ کا شعبہ بھرپور فارم میں ہے، اور وہ یہ میچ بھی جیت کر سیریز چار ایک سے جیتنے کی کوشش کرینگے۔ دوسری جانب آل راؤنڈر شاہدآفریدی اپنی بیٹی کی علالت کے باعث وطن واپس آگئے ہیں، اور وہ سیریز کے آخری میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔