پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باولر محمد عرفان کو فٹنس کی بحالی کے لیے دبئی بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ، فاسٹ باولر ٹرینر ڈہل نائلر سے فٹنس ٹریننگ حاصل کریں گے ۔
فاسٹ باولر محمد عرفان رواں سال متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد سری لنکا کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے، کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر محمد عرفان کو دبئی بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ،محمد عرفان ڈاکٹر فیصل حیات اورڈیل نائلر کی زیر نگرانی ٹریننگ لےکر اپنی فٹنس بحال کریں گے ،پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد عرفان ہفتے کولاہور سے دبئی روانہ ہوں گے ۔