دہشت گردی کی جڑیں افغانستان میں ہیں،طالبان سےکئی بارمذاکرات کی کوشش کی تھی،محترمہ بے نظیر بھٹو کےتمام قاتل پکڑے جاچکے ہیں،سزادینا عدالتوں کا کام ہے. رحمان ملک

سکھرایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگومیں سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جڑیں افغانستان میں ہے،،،ہماری حکومت نےطالبان سےکئی بار بات کرنے کی کوشش کی تھی،،،ہم نےہمیشہ افغان حکومت کی مدد کی،،،افغان حکومت ملا فضل اللہ کےخلاف کارروائی کرے،،،ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کے تمام قاتل پکڑے جاچکے ہیں،،،اب ان کو سزادینا عدالتوں کا کام ہے،،،ایک سوال کےجواب میں رحمان نے کہا کہ ایم کیوایم اورسندھ حکومت کے اتحاد کی بات نہیں کروں گا