سابق وزیر دفاع احمد مختار نے الزام عائد کیا ہے کہ چوہدری برادران پیسے کے بل بوتے پر الیکشن جیتتے ہیں جو مجھ سے نہیں ہو سکتا۔

لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان کے اعزاز میں دیے گئے ناشتہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد مختار نے کہا کہ بلاول بھٹو گاندھی خاندان کی طرز پر سیاست میں آ رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ بیماری کی وجہ سے سیاسی میدان سے دور رہے۔ اب عوامی خواہش کے مطابق چوہدری شجاعت کے مقابل الیکشن لڑیں گے۔