برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ عہدیداران کے درمیان جھگڑے ختم ہو جائیں تو قومی باکسر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔۔

لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی نہیں باکسنگ جم اور بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر عہدیداران کے درمیان محاذ آرائی ختم ہو جائے تو قومی باکسر دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم سربلند کر سکتے ہیں۔