جڑواں شہروں کے حساس مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے سرچ آپریشن کے دوران 185 مشتبہ افرد گرفتار کر لیے گئے۔
سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تازہ ترین کارروائی میں جڑواں شہروں کے حساس مقامات پر سرچ آپریشن میں 185 مشتبہ افرد گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کے پاس مکمل کوائف بھی نہیں تھے اور وہ مکمل طور پر اپنی شناخت بھی نہیں کرا سکے۔ گذشتہ شب ایک نجی سکول کی انتظامیہ کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار مشتبہ افراد میں 4 افغانی باشندے بھی شامل ہیں۔ سانحہ پشاور کے بعد افغان پناہ گزین کے کوائف کی چھان بین بھی تیزی سے جاری ہے۔