آپریشن سے متاثرہ محب وطن قبائلیوں نے ملک و قوم کی خاطر قر بانی دیتے ہوئے اپنے گھر بار تو چھوڑ دئے لیکن اس قربانی کاصلہ ان متاثرہ افراد کو ڈنڈوں اور لاٹھیوں کی صورت میں مل رہا ہے۔
دہشت گردی کے خاتمے کےلئے قربانی دینے والے متاثرین جن کے پاس رہنے کے لئے گھر اور زندہ رینے کے لئے کھانہ میسر نہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ کے طلب کرنے پر جب متاثرین راشن پوائنٹ پر پہنچے تو دن بھر انتظار کے بعد راشن نہ ملنے پر متاثرین نے مجبوراً احتجاج شروع کردیا، بھوکے پیاسے قبائلی متاثرین کا پیٹ تو نہیں بھرتا لیکن ان کی تواضح ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے ہوئی۔۔کی جانب سےواقعہ کی کوریج کرنے پرمیڈیا کے نمائندوں کوبھی دھکے دئیے گئے، اور دفتر کے مین گیٹ کو اندر سے تالہ لگالیا گیا ایک کانسٹیبل نے تو نجی رپورٹر کو مین گیٹ کے اندرکھینچ کرتشدد کرنےکی بھی کوشش کی۔متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کانوٹس لیا جائے اورمتعلقہ اہلکاروں کےخلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے۔