پیپلز لائرز فورم کے زیر انتظام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، وکلاء کی جانب سے محترمہ کی جمہوریت کے قیام کے لئے دی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے ہونے والی دعائیہ تقریب میں وکلاء نے شرکت کی۔تقریب میں شریک وکلاء نے محترمہ بے نظیر بھٹوکی جمہوریت کے لئے خدمات کو سراہا۔اس موقع پر پیپلز لائرز فورم پنجاب کے صدر خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنی جان دے کر آمریت کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹو نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا وہ قد آور شخصیت تھیں ۔دعائیہ تقریب میں موجود وکلاء نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعا مانگی