آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کابل کا اہم دورہ ، اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام سے ملاقاتیں کرینگے، سرحدی امور اور افغان امن عمل پر بھی بات ہو گی : آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے دورے کے دوران افغان سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی سیکورٹی اور افغان امن عمل پر بات چیت کریں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے، سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی سیکورٹی کی صورتحال اور پاک افغان سرحدی امور پر بات چیت ہوگی۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن عمل شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی ترجمان کے مطابق جنرل راحیل شریف نہایت خلوص اور نیک نیتی کیساتھ افغان امن عمل پر بات چیت کریں گے۔