انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا
کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سمن آباد زون اسکواڈنے نوناریاں کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا ۔داتا گنج بخش زون اسکواڈنے مچھلی منڈی نزد اردوبازارسے تجاوزات کا سامان 3ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔اقبال زون اسکواڈ نے امن سنٹر، جوہر ٹاؤن سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا ۔عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے نظام آباد سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ 15شیڈز، 5تندوز ، 64تھڑے مسمار کردئیے اور 9دکانیں سیل کردیں۔18افراد کو وارننگ نوٹس جاری گئے اور موقع پر10,000روپے جرمانہ کیا گیا۔نشتر زون اسکواڈ نے باگڑیاں چوک تا نواز موڑ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔