افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے،آرمی چیف
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی جس دوران خطے کی صورتحال اور متعلق باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغان مصالحتی عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی.