شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 12 برسی کے موقع پر خورشید شاہ کا پیغام
پاکستا ن پیپلز پا رٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیا الحق جیسے امر اور پھر پرویز مشرف جیسے ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا اور عوام کے غصب شدہ حقوق ان کو واپس دلائے۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی با رویں برسی کے موقع پر سید خورشید شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیا الحق جیسے امر اور پھر پرویز مشرف جیسے ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا اور عوام کے غصب شدہ حقوق ان کو واپس دلائے۔ سلام ہے محترمہ بے نظیر بھٹو کی جرات اور عظمت کو جو نہ ہی کبھی کسی جابر اور آمر کے اگے جھکیں اور نہ ہی قیمت پر کسی آمرسے کوئی سودے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آئین، پاکستان اور اس کے عوام کےلئے خدمات پر جب بھی کوئی مورخ، مفکر ، صحافی اور دانشور قلم اٹھائے گا تو وطن عزیز کے سیاسی ، آئینی ، دفاعی ، معاشرتی اور معاشی میدان میں بھٹو خاندان کی خدمات کے باب کو ہمیشہ اولین اور نمایاں مقام حاصل رہے گا۔