زوم گوگل اور مائیکرو سافٹ کو ٹکر دینے کو تیار

ویڈیو کمیونیکیشن ایپ زوم ای میل اور کیلنڈر سروسز شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ زوم کو سال 2020 میں سب سے زیادہ استعمال کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے پہلے ہی ای میل پر کام کررہا ہے اور رپورٹ کے مطابق آئندہ سال کے شروع میں زوم کی ویب ای میل سروس کی آزمائش شروع ہوسکتی ہے۔اسی طرح کیلنڈر ایپ پر ابھی کام تو ہورہا ہے مگر یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک تیار کرلیا جائے گا۔ان شعبوں میں قدم رکھ کر زوم گوگل اور مائیکرو سافٹ کو ٹکر دینے کے قابل ہوجائے گا۔ زوم کی جانب سے فی الحال اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔