ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید 58 افراد جاں بحق
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید اٹھاون افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار آٹھ سو تریپن مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ کورونا سے جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد نوہزار آٹھ سو چوہتر ہوگئی ہے اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد اس وقت انتالیس ہزار تین سو انتیس ہے ۔ کورونا کی وباء سے اب تک چار لاکھ بائیس ہزار ایک سو بتیس مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔