دختر مشرق اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

دختر مشرق سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمدجاری ہے، کارکنان کی کثیر تعداد شہید بےنظیر بھٹو اور دیگر شہدا کے مزارات پر حاضری دے رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق گڑھی خدا بخش اورنوڈیرو میں پولیس کےسات ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، ملک بھر سے قافلوں کی آمد کے سلسلے میں مزار کے اطراف دو وسیع پارکنگ ایریاز قائم کئے گئے ہیں۔