مریم نواز کا لاڑکانہ جانا ’اوپر سے لڑائی، اندر سے بہن بھائی‘ کا ثبوت ہے: شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا ’اوپر سے لڑائی، اندر سے بہن بھائی‘ کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔ان کا کہنا ہےکہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا ’اوپر سے لڑائی، اندر سے بہن بھائی‘ کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے