ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران مری، نتھیا گلی اور گلیات میں بھی برفباری ہوگی۔ جبکہ ملک کے دیگر وسطی اور زیریں علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت لیہ میں منفی چودہ،گوپس منفی آٹھ،اسکردو قلات منفی سات، سری نگر، پلوامہ، پاراچنار منفی چھ،اننت ناگ، استور، کوئٹہ منفی پانچ، کالام اور گلگت میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا