کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 58 اموات
کورونا وائرس ملک بھر سے مزید 58 افراد جان لے گیا۔ مزید ایک ہزار 800 سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینٖ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 853 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 10 ہزار 241، پنجاب میں ایک لاکھ 35 ہزار 665، خیبرپختونخواہ میں 57 ہزار 215، بلوچستان میں 18 ہزار 75، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 172 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 37 ہزار 117 تک جاپہنچی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے۔ مزید 58 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 874 ہوگئی ہے۔ انتقال کرنے والے 58 مریضوں میں سے 53 مریض اسپتالوں میں داخل اور 33 وینٹی لیٹر پر تھے