کرونا لاک ڈاؤن خزانوں کے متلاشیوں کو پابند نہ کرسکا

لندن : کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے لگنے والے پہلے لاک ڈاؤن نے خزانے کے متلاشیوں کو بھی پابند کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں خزانے کی تلاش ایک قومی کھیل کے مترادف ہے، اکثر لوگ کھلے میدانوں اور کھیت کھلیانوں میں خزانے تلاش کرتے نظر آتے ہیں جو کوئی تاریخی شہ، سکہ یا ہتھیار ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں لیکن کرونا وائرس نے انہیں بھی گھر میں محصور کردیا۔ کرونا لاک ڈاؤن کے باعث خزانے کے کھوجی بھی پابند ہوکر اپنے گھروں اور باغوں تک محدود ہوگئے ہیں لیکن انہیں اپنے گھروں اور باغوں میں بھی اچھی خاصی کامیابی ملی ہے۔ VDO.AI برٹش میوزیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے عرصے میں 47 ہزار دریافتیں ان کے پاس رجسٹر ہوئی ہیں۔