نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیازی سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان صرف نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔ انہوں نے کہا کہعمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کر دیا ہے۔پنجاب کے سابق وزیر قانون نے دعویٰ کیا کہ اس وقت پی ٹی آئی بطور جماعت قانوناً ختم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے چشم براہ ہے۔