افغان خواتین مرد رشتے دارکے بغیر طویل سفر نہیں کرسکتیں، طالبان نے پابندیاں نافذکردیں

کابل: طالبان نے خواتین کے اندرون شہر بھی مرد رشتے دار کے بغیر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے امر بالمعروف و نہی منکر نے اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف اسلامی حجاب پہننے والی خواتین کو بٹھائیں۔وزارت برائے نیکی کے فروغ اور برائی کی روک تھام کی جانب سے جاری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ فاصلے تک سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ کسی قریبی مرد رشتہ دار کا ہونا لازمی ہے۔ وزارت کی جانب سے گاڑیوں میں چلنے والی موسیقی کو پہلے ہی بند کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔