بےنظیربھٹو کی 14 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
0 سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی چودھویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی،پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ طبعیت کی ناسازی کے باعث سابق صدر آصف زرداری تقریب میں شریک نہیں ہونگے، تقریب میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ہیں۔ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔ اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی طرح بے نظیر نے بھی عملی سیاست میں اپنا لوہا منوایا