افغان فاسٹ باﺅلر نوین الحق پی ایس ایل 7سے دستبردار
افغانستان کے فاسٹ باولر نوین الحق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔افغان کرکٹ ٹیم کے بالر نوین الحق نے ذاتی وجوہات کے باعث پی ایس ایل سے دستبرداری اختیار کی۔انہوں نے کہا افسوس ہے کہ پی ایس ایل نہیں کھیل سکوں گا، امید ہے مستقبل میں پھر سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنوں گا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کےلئے نوین الحق کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری میں منتخب کیاتھا۔