سابق فاسٹ بولرمحمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300وکٹیں حاصل کرلیں
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300وکٹیں حاصل کرلیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے رویے سے تنگ آکر قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر ان دنوں صرف کرکٹ لیگز کھیل رہے ہیں۔محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی ٹیم کو فائنل میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا اسٹالینز کے ہاتھوں شکست ہوئی تاہم محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔
ALHUMDULILLAH FOR EVERYTHING ???????????? pic.twitter.com/lF04Bp4sg8
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) December 25, 2021
اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز سے وابستہ فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ مخلتف پوز کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں جس پر لکھا تھا محمد عامر ۔ 300 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں۔محمد عامر نے کیپشن میں لکھا ہر چیز کیلئے اللہ کا شکر ہے۔