آرمی چیف سے ترک بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کی بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔ آرمی چیف نے افغانستان میں امن اورمفاہمت کےاقدامات کی اہمیت پرزور دیا ۔ ترکی کی بری فوج کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کا اعتراف کیا ، دونوں ممالک نے تربیت اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق بھی کیا۔
#WaqtUpdates
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج جی ایچ کیو میں ترک لینڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف ایل ٹی جی ویلی تراکچی نے ملاقات کی۔#VeliTarakci #QamarJaved #GHQ @PakinTurkey @TurkeyMFA @MoIB_Official #ArmyChief #COAS pic.twitter.com/hCPE3zSB2r— Waqt News (@Waqtnewstv) December 27, 2021