سابق چیف جج رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا : وزیر اطلاعات فواد چوہدری

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سیسلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرتےہیں۔